• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ توڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا، راجر فیڈرر

It Was Never Thought Of Breaking The Record Roger Federer

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کاکہنا ہے کہ ریکارڈ توڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا،آٹھویں بار ومبلڈن ٹائٹل حاصل کرنا کسی خواب سے کم نہیں ۔

لندن میں ایک انٹرویو میں راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ پیٹ سمپراس ان کے فیورٹ کھلاڑی رہے ہیں ان کے ریکارڈز کو توڑنا ناقابل یقین ہے،انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی پیٹ سمپراس کو پیچھے چھوڑیں گے ۔

فیڈرر کا کہنا تھا کہ کیریئرکا آٹھوان ومبلڈن ٹائٹل جیتنا انتہائی خوشی کا باعث ہے۔

سوئس ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ مقصد کے حصول کے لئے سخت محنت کرناپڑتی ہے ۔یوسین بولٹ ہوں ،ویلینٹو روسی ،مائیکل شوماکر یا مائیکل جورڈن ،ہر ایک محنت سے ہی آگے بڑھا ۔

تازہ ترین