• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

Widespread Changes In The Womens Cricket Team

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ۔ کپتان ثنا میر کو ہٹانے کے فیصلے کے ساتھ ثنا میر نے خو د ہی ریٹائر منٹ کا سوچ لیا ، ویمن ونگ 20 جولائی سے ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کر رہا ہے ۔

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے ناقص ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ساتوں میچز میں پاکستان ویمن ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پی سی بی نے سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی سی بی کے منصوبے کو دیکھتے ہو ئے ثنا میر اگلے چند روز میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گی ، جس کے بعد بسمہ معروف کو ون ڈے کی قیادت سونپی جا سکتی ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرنا ہے۔ اس سے قبل ویمن ونگ نے ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیلنٹ ہنٹ کا پہلا مرحلہ 20 جولائی سے گلگت بلتستان میں شروع ہو گا ۔

 

تازہ ترین