• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک، انڈیکس 45 ہزار 600 کی سطح عبور کرگیا

Pakistan Stock Exchange Index

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آگئی اور سرمایہ کار سرگرم ہوگئے ہیں، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ سو پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 600 کی سطح عبور کرگیا۔

معاشی تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، سرمایہ کاروں نے سپریم کورٹ کی سماعت سے اندازہ لگایا ہے کہ عدالت مزید حقائق کو مد نظر رکھ رہی ہے اور ایسے حالات نہیں کہ فوری طور پر وزیر اعظم کے خلاف کوئی فیصلہ آئے گا ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ان ہی وجوہات کے سبب حصص بازار میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور کاروبار کے دوران شیئرزکی خریداری پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1100پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس46ہزار 600 کی بلند سطح تک دیکھا گیا۔

تازہ ترین