• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب

Ceremony Held In The Honor Of The National Cricket Team

بحریہ ٹاؤن کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کےاعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کھلاڑیوں میں دس دس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔

کپتان سرفرازاحمد اورفخرزمان کوبحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک ایک پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑی اورکرکٹ بورڈ کے آفشیلز شریک ہوئے۔

اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کا کہنا تھاکہ کراچی میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملکی وقار کیلئے کھیلیں پیسا آپ کے پیچھے آئے گا، تقریب کے آخر میں بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے کھلاڑیوں میں انعامی رقم کے چیک تقسیم کیے ۔

تازہ ترین