• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کادوسرا روز

Anti Polio Campaign Second Day In Baluchistan

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کادوسرا روز ہے، ژوب میں غفلت برتنے پر کئی ملازمین کی تنخواہیں روک لی گئیں اور ملازمت سے بھی برطرف کردیاگیا ۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دوسرے روز بھی پولیو مہم جاری رہی، مہم کے دوران سیکورٹی انتظامات سخت رکھے گئے،ڈپٹی کمشنر ژوب عظیم کاکڑ نے مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا۔

اس دوران غفلت برتنے پر 27 اہلکاروں کے تنخواہوں کی کٹوتی کی گئی ،2 سرکاری ملازمین کو دوران ڈیوٹی میڈیکل اسٹور چلانے پر معطل اور میڈیکل اسٹور سیل کردیاگیا، کوتاہی پر 66 لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔

موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان، کوہلو، قلعہ سیف اللہ اور شیرانی سمیت مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم انتہائی سخت سیکورٹی میں جاری رہی۔

 

 

تازہ ترین