• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای بینکنگ ٹرانزیکشنز سے 9343 ارب روپے کی ادائیگیاں

Transactions Recorded Rupees 9343 Billion Through E Banking

جنوری سے مارچ کے دوران ملک میں 16 کروڑ ای بینکنگ ٹرانزیکشنز میں 9343 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کی جنوری سے مارچ کے دوران ادائیگیوں کے انتظام پر جائزہ رپورٹ کے مطابق تین مہینوں میں ملکی انتظام سے 1 لاکھ 11ہزار 811 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

ان ادائیگیوں میں انٹربینک کےادائیگی کے انتظام پریزم سے 70 ہزار ارب ، چیک، پے آڈرز اور دیگر کاغذی ذرائع سے 32 ہزار ارب جبکہ ای بینکنگ کے ذریعے 9343 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں۔

تین مہینوں میں اے ٹی ایم مشینوں سے 10 کروڑ 20 لاکھ ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1178 ارب روپے نکالے گئے۔

تازہ ترین