• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاقت آباد کی 3 عمارتیں مخدوش قرار، آج گرایا جائیگا

3 More Buildings In Karachi Liaquatabad Area Will Be Dispersed Today

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مزید 3 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا ہے جنہیں آج گرایا جائے گا۔

لیاقت آباد میں عمارت کے گرنے سے 5 افراد کے جاں بحق اور 9 کے زخمی ہونے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہوش آگیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم رات گئے جائے حادثہ پر پہنچی اور ٹیم کی جانب سے علاقے اور دیگر عمارتوں کا جائزہ لیا گیا۔

علاقے معائنے کے بعد ایس بی سی اے نے علاقے میں موجود مزید تین عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا ہے۔

جونیئر ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی علی مہدی کا کہنا ہے کہ تینوں عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے جنہیں آج سے توڑنے کا کام شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین