• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

2 Killed In Firing By Unknown Assaliants In Quetta

کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کلیم اللہ اور امین اللہ نامی دو افراد کار میں کاسی روڈ سے گزر رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں کلیم اللہ اور امین اللہ جبکہ ایک راہ گیر عاطف پراچہ زخمی ہو گئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں کلیم اللہ اور راہ گیر عاطف پراچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ زخمی امین اللہ کی حالت بھی تشویشں ناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اورایف سی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تازہ ترین