• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کی اہلیہ، تنقید کے نشانے پر

Indian Cricketer Irfan Pathans Wife Pictures Goes Viral On Social Media

بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو اپنی اہلیہ کی تصویرسوشل میڈیا پرشیئر کرنا مہنگا پڑگیا، انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان پٹھان نے اپنے ہمراہ اہلیہ صفا بیگ کی تصویر ٹوئٹر پر شیئرکی اور لکھا کہ ’لوگ کچھ تو کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا‘جس کے بعد سوشل میڈیا پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

ٹوئٹرپرشیئر کی جانے والی تصویرمیں بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے برقع پہنا ہواہے جب کہ ان کا چہرہ بھی دکھائی نہیں دے رہا لیکن انہوں نے ناخن پالش لگائی ہوئی ہے۔

کھلاڑی کے ایک مداح کا اس تصویرپرکہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ سے کہیں کہ وہ اپنے ہاتھوں کو پورا ڈھانپے کیونکہ مسلمان اورپٹھان ہونے کے ناطے یہ سب کہنا ان کی ذمے داری ہے۔

ایک اورمداح نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چہرہ چھپانا فرض نہیں بلکہ ہاتھوں کو چھپانا فرض ہے اس لیے انہیں اپنے ہاتھ ڈھانپے چاہئیں۔

تازہ ترین