• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے ایکسپو سینٹر سیالکوٹ کا افتتاح کر دیا

Prime Minister Inaugurate Sialkot Expo Center

وزیراعظم نواز شریف نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں "ریاض الدین شیخ بزنس اینڈ ٹریڈ سینٹر" کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیالکوٹ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔

ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ پہنچنے پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا جس کے بعد انہوں نے سیالکوٹ میں پہلے ایکسپو سینٹر کا افتتاح کیا جسے "ریاض الدین شیخ بزنس اینڈ ٹریڈ سینٹر" کا نام دیا گیا ہے۔

تازہ ترین