• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایونکا نے بیٹی کی سالگرہ کی وڈیو شیئر کر دی

ہرماں کی طرح ایوانکا ٹرمپ کو بھی اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے اور وہ اکثر اوقات ان کے ساتھ گزارے ہوئے حسین لمحات کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر بھی کرتی ہیں ۔

حال ہی میں شیئر کی گئی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں ایوانکا کی اکلوتی بیٹی ارابیلا اپنی چھٹی سالگرہ کے موقع پر بے حد خوش نظر آئے۔

اس موقع پر کیکس،گفٹس اور ٹافیوں سے سجی میز پر بیٹی ننھی پری اور تین سالہ ننھا بیٹاجوزف اپنے پسندیدہ گفٹس دیکھنے میں مصروف تھے کہ اچانک ایوانکا کے ننھے شہزادے تھیاڈور نے رونا شروع کردیا جس کے بعد یہ دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفو ظ کرلیا گیا۔

ایوانکا نے ننھے شہزادے کو چپ کرانے کے لئے اسپیگھیٹی سے بھری پلیٹ اس کے سامنے رکھ دی جسے کھاکر نا صرف وہ خوش نظر آیا بلکہ خوب محظوظ بھی ہوا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر شائقین لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین