• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ پر شیئر ہونے والی دستاویز شواہد نہیں ، بھارتی عدالت

No Evidence Of The Watsapp Documents Indian Court

بھارتی عدالت نے کہا ہے کہ واٹس ایپ پر شیئر ہونے والی دستاویزات شواہد نہیں ہوتیں جب تک کہ اصل دستیاب نہ ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جج جسٹس سنجیو سچ دیوا نے اپنا یہ بیان اس درخواست پر دیا جس میں سابق وزیر اعلیٰ اروناچل پردیش کالیکھو پل کے ایک مبینہ خودکشی کے خط کے تناظر میں ایک ایف آئی آر درج کرنے کےلئے تین ریاستو ں بشمول اروناچل پردیش، وہاں کی پولیس اور سی بی آئی کواحکامات جاری کرنےکےلئے کہا گیا تھا۔

عدالت نے درخواست گزاروں سے ان کی معلومات کے ذرائع کے حوالے سے پوچھا جس پر درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ معلومات واٹس ایپ پوسٹ کے ذریعے حاصل کی جس پر عدالت کا کہناتھا کہ نا تو یہ بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ پوسٹ کس نے تیار کی اور نہ یہ کہ کس درخواست گزار کو یہ پوسٹ موصول ہوئی، اس لئے واٹس ایپ پر شیئر ہونے والی دستاویزات شواہد نہیں ہوتیں جب تک کہ اصل دستیاب نہ ہو۔

 

تازہ ترین