• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Accepting Export Of Three Million Tonnes Of Sugar

کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نےمزید 3لاکھ میٹرک ٹن چینی  برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ چینی کی مقدار پہلے سے منظوری کی گئی مقدار کے علاوہ ہے جس کی پہلے منظوری دی گئی تھی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کو ہوا۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر پاکستان اور بیلاروس کے مابین، سائنس اور تکنیکی تعاون کے معاہدے کو ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی منظوری دے دی ۔

جب معاہدہ طے پا جائے تو دونوں حکومتیں درآمد کی جانے والی اشیا کو باہمی طور پر ویلیو ایڈڈٹیکس سے استثنیٰ دیں گی ۔

ای سی سی نے اضافی چینی کی برآمد کا فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ بین الوزارتی کمیٹی اور شوگر ایڈوائزی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کیا ۔

چینی کی برآمد کی مانیٹرنگ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے کی جائےگی اور چینی کا کوٹہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر منظور کیا جائے گا۔

تازہ ترین