• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وہ گھٹنوں پر بیٹھ گیا،میں نے ہاں کہہ دیا‘ ارمینہ خان

Armeena Rana Khan Got Engaged

پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا، جس کا اعلان اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

ارمینہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں کیوبا کے ایک جزیرے پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کے ساتھ موجود ہیں اس تصویر پر اداکارہ نے لکھا ʼاور وہ اپنے گھنٹوں پر بیٹھ گیا، میں نے ہاں کہہ دیا۔ ‘

ارمینہ خان کے ساتھ اس تصویر میں موجود ان کے دوست کے بارے میں اب تک اداکارہ نے کچھ خاص نہیں بتایا، تاہم اس تصویر کے بعد اداکارہ نے اپنی ایک سیلفی بھی شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے منگیتر کے بارے میں تمام تفصیلات خود بتائیں گی، اور انٹرنیٹ پر موجود ہر نیوز پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

ارمینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی چیز یا کوئی بھی شخص مجھے نیچے نہیں کرسکتا، میں اپنے منگیتر کا نام اور تمام تفصیلات خود بتاؤں گی، اتنے پیار کے لیے آپ سب کا شکریہ۔

گزشتہ ماہ اداکارہ نے اپنے منگیتر کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کی تھی جب وہ لندن میں اپنی فلم ’یلغار‘ کے پریمیئر پر موجود تھیں۔

اس تصویر پر ارمینہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد ایک اعلان کرنے والی ہیں، اور یقیناً وہ اپنی منگنی کی جانب ہی اشارہ کررہی تھیں۔امید ہے مداح ارمینہ خان کی منگنی کی خبر سُن کر کافی خوش ہوئے ہوں گے۔

تازہ ترین