• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،امراض قلب، جنرل وارڈ میں مفت علاج ہوگا

Health Disease Treatment Is Free In The General Ward

قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ نے جنرل وارڈ میں آنے والے اور داخل تمام مریضوں کا علاج مفت فراہم کرنے کااعلان کر دیا ہے ۔

اس سلسلے میں اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے منگل 18جولائی کواعلامیہ جاری کیا جس کے تحت تمام متعلقہ شعبہ جات کو مطلع کیا گیا ہے کہ 18جولائی سے جنرل وارڈ میں مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی ۔

ان سہولیات میں ایمرجنسی ٹوکن ، داخلہ فیس، جنرل او پی ڈی چارجز، ای سی جی، ایکو، ای ٹی ٹی، ایکس رے اور لیبارٹری چارجز شامل ہیں ۔

تازہ ترین