محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے تیسرا سسٹم 22 اور 23 جولائی کو سندھ میں داخل ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق خلیج بنگال میں مون سون کا ایک اور سسٹم بن رہا ہے اور امکان ہے کہ 22 اور 23 جولائی کو یہ سندھ سمیت کراچی میں بارشیں برسائے ۔
یہ بھی پڑھئے:کراچی میں مطلع مکمل اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ذرائع موسمیات کا بتانا ہے کہ یہ ابھی دور کی پیشن گوئی ہے اس میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔