• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :موسلادھار بارش ،ٹریفک جام ،بجلی غائب

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سےموسم سہانا ہوگیا،کئی سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک جام ہےجبکہ کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کرگئے ۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی اور کہا کہ 22اور 23جولائی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں برسات ہوگی ۔

سہ پہر میں کالے بادلوں نے کراچی کو اپنی آغوش میں لے لیا، تھوڑی دیر بعد ہی شارع فیصل ، آئی آئی چندریگرروڈ ،ڈیفنس کلفٹن،اورنگی ٹائون،لیاقت آباد ،صدر ،بفرزون،ناظم آباد ،گولیمار،شاہ فیصل کالونی ،ملیر ،کالابورڈ ،کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ۔

بارش سے شہر کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور شہری بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ بارش سے کئی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے سبب پانی بھی کھڑا ہوگیا۔

شہر میں بارش کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی صورتحال بھی خراب ہوگئی ، موٹرسائیکل سواروں کے سلپ ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، بارش سے کے الیکٹرک کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین