• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر محمد شامی پر نشے میں دھت 3افراد کا حملہ

Indian Cricketer Mohammed Shami Is Attacked Outside Apartment

بھارتی کرکٹر محمد شامی پر گزشتہ روز اس وقت 3 نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جب وہ اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے ،نشے میں ڈوبے افراد نے کرکٹر کے گھر پر دھاوا بھی بول دیا،بعد میں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

مقامی پولیس کے مطابق بھارتی کرکٹر محمد شامی نے اپنی کار اپارٹمنٹ کے باہر پار ک کی ہی تھی کہ موٹر سائکل پر سوار3 نشے میں دھت نوجوانوں نے ان کو روکا اور گاڑی کی پارکنگ پر سخت الفاظ کہے۔

اپارٹمنٹ کے کئیر ٹیکر نے کرکٹر شامی کی مدد کرنےکی کوشش تھی تو ان تینوں افراد نے اسے بھی زدوکوب کیا ،جس کے بعد تینوں افراد محمد شامی کو زبردستی بلڈنگ کے اندر لے گئے اور ان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

پولیس کال ہوتےہی تینوں افراد وہاں سے بھاگ نکلے، تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے تینوں افراد کو شناخت کرکے گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی ۔

تازہ ترین