نیو یارک میں دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی تھرل سے بھرپور فلم ڈنکرک کے رنگا رنگ بلیک کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔
اس رنگا رنگ تقریب میں اداکار ہیری اسٹائلز سمیت فلم کے دیگر ستاروں نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگادیئے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں موجود تھی۔
کرسٹوفر نولن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھوم رہی ہے، جہاں جرمن فوج بیلجیئم،برطانیہ اور فرانس کے فوجیوں کو گھیر لیتی ہے، جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے۔
فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹام ہارڈی،ہیمڈریزا ہیمیڈین،کینیتھ براناگھ،مارک ریلانس،جیک لوڈین اور ہیری اسٹائلز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
ایما تھامس کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 21جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔