• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں منفرد واٹر پول،3سو افراد بیک وقت سوئمنگ کر سکتے ہیں

پیرس میں ایک ایسا سوئمنگ پول تیار کیا گیا ہے جس میں ایک ہی وقت میں3سو افراد سوئمنگ کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس کی میٹرو پولیٹن نے ایسے لوگوں کے لئے جو پیرس سے باہر چھٹیاں نہیں گزار سکتے ان کے لئے گرم موسم کا مقابلہ کرنے کیلئے باسادولاولیٹ میں ایک بہت بڑا سوئمنگ پول تیار کیا گیاہے جس میں ایک ہی وقت میں300افراد سوئمنگ کر سکیں گے۔

سوئمنگ پول مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے سے شام سات بجے تک کھلے گا اس واٹر پارک کی سے سے خاص بات یہ ہے کہ یہ بلکل مفت ہے ۔

اس سوئمنگ پول کے تین حصے بنائے گئے ہیں نمبر ایک بچوں کے لئے جس کی گہرائ چالیس سنٹی میٹر ہے نمبر دو بڑے بچوں کے لئے جس کی گہرائی ایک سو بیس سنٹی میٹر ،جبکہ نمبر تین بڑوں کے لئے بنایا گیا ہے جس کی گہرائی دو میٹر ہے ۔

ہر حصے کے لئے علیحدہ سیکیورٹی کا انتظام کیا گیاہے اس میں حادثے کی صورت میں غوطہ خور بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ باتھ اور ریسٹ چیرز کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ مقامی افراد کی کثیر تعداد اپنی باری کے منتظر رہتے ہیں یہ مقامی حکومت کے ادارے عوام کی تفریح کا خصوصی خیال رکھتے اور مکمل توجہ دیتے ہیں۔

تازہ ترین