• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
44th Death Anniversary Of Bruce Lee Today

مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی44ویں برسی آج بروز جمعرات’ 20 جولائی‘ کو منائی جا ئے گی۔

27نومبر 1940کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والے بروس لی کا اصلی نام لی جن فین تھا تاہم فلمی دنیا میں وہ بروس لی کے نام سے جانے گئے۔

بروس لی سے پہلے کنگ فو فلمیں صرف مارشل آرٹ کے پرستاروں تک محدود تھیں لیکن بروس لی نے یہ سب بدل دیا۔

’انٹر دی ڈریگن‘ اور’فسٹ آف فیوری‘ جیسی فلمیں دینے والے اداکار بروس لی کا انتقال دماغ کی سوجن کے باعث صرف32 سال کی عمر میں ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ بروس لی کی اہلیہ کا نام ’لنڈا لی کیڈویل‘ تھا جبکہ ان کی بیٹی’ شینن لی‘ بھی ہیں۔

بروس لی کے بیٹے ’برینڈن لی ‘1993 میں 28 سال کی عمر میں ایک فلم ’دی کرو‘ کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

تازہ ترین