• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ، اظہر علی آٹھویں نمبر پر

Icc New Test Rankings Azhar Ali Goes To 8th Position

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بولروں میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق  بولنگ میں سری لنکا کے اسپنر رنگانا ہراتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بیٹنگ میں جنوبی افریقا کے ہاشم آملا چھ درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ رنگانا ہراتھ نے ایشون سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے  ہاشم آملا چھ درجے ترقی پا کر ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔آملا کی ترقی کے ساتھ ہی اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ آٹھویں، ڈیوڈ وارنر نویں اور لوکیش راہول دسویں نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں اسٹار سری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ نے بھارتی اسپنر روی چندرہ ایشون سے دوسری پوزیشن چھین لی، لیفٹ آرم اسپنر نے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں 11 شکار کیے تھے اور اسی کارکردگی کی بدولت انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا چھٹے اور ورنن فلینڈر نویں نمبر پر آگئے۔ بھارت کے رویندرا جدیجا عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ 

تازہ ترین