• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال 7کھرب 88ارب سے زائد بیرونی قرضہ لیا، وزارت خزانہ

Over 7 Billion External Debt Has Been Taken Last Year

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2016سے 31مئی2017کے گیارہ ماہ میں حکومت نے سات کھرب 88 ارب53کروڑ40لاکھ روپے ( سات ارب 43 کروڑ90لاکھ ڈالر ) کا بیرونی قرضہ لیا۔

اس میں سےدوکھرب 12ارب روپے (دو ارب ڈالر )چینی بینکوں سے قرضہ لیا گیا۔

اس عرصے کے دوران حکومت نے تین کھرب84ارب روپے( تین ارب62کروڑ 28لاکھ ڈالر) قرضہ واپس بھی ادا کیا گیا جس میں ایک کھرب 23 ارب 60کروڑ روپے (ایک ارب 16کروڑ60لاکھ ڈالر)کا سود بھی شامل ہے۔

تازہ ترین