• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکن بترا’ فواد خان‘ کے ساتھ کام کرنےکے خواہش مند

Shakun Batra Wants To Work With Fawad Khan Again

پاکستانی اداکار فواد خان کے صرف یہاں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہت مداح ہیں، ان میں سے ایک بالی ووڈ اداکار شکن بترا بھی ہیں۔

فواد خان اور شکن بترا نے ایک ساتھ گزشتہ سال کی کامیاب فلم ʼکپور اینڈ سنز‘میں کام کیا تھا۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق ہدایت کار شکن بترا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر حالات قائم ہونے کی امید کا اظہار کیا، تاکہ وہ دوبارہ فواد خان کے ساتھ کام کرسکیں۔

شکن بترا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ʼمیں نے گزشتہ روز فواد خان سے بات کی، مجھے وہ بہت یاد آتے ہیں، کاش وہ یہاں ہوتے، گزشتہ سال ہم دونوں ایک ساتھ آئیفا میں موجود تھے، بدقسمتی سے ایسے حالات ہوگئے کہ سن تبدیل ہوگیا۔‘

امید ہےجلد دونوں ممالک دوبارہ ایک دوسرے کے دوست بن جائیں اور مل کر کام کرسکیں۔ایسا پہلی بار نہیں جب شکن بترا نے فواد خان کے حوالے سے بات کی ہو۔

تازہ ترین