• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا،2,405افراد کا انسانی پھول بنانے کاعالمی ریکارڈ

یوں تو رنگ برنگے خوبصورت پھول آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن انسانی پھول شاید ہی کبھی دیکھاہو۔ جی ہاں۔۔۔۔۔ امریکا میں ہزاروں افراد نے مل کر انسانی پھول بنانے کا شاندار مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین فرانسسکو کے شہریوں نے مل کر انسانی کنول کا پھول بنانے کی ٹھانی اور 2ہزار4سو 5افراد نے مل کر انسانی کنول کا پھول بنانے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ2297 افراد کا تھا۔

تازہ ترین