• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کو دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنے والے پچاس جدیدآلا ت مل گئے

Founding 50 Modern People Who Detected Explosives Were Fired

امریکی سفارتخانہ کے دفتر دفاعی نمائندہ پاکستان نے پاکستان فوج کو دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنیوالے پچاس جدید ترین آلات’ فیڈو ایکس ‘ فراہم کیے ہیں۔

’ فیڈو ایکس ‘ ایک جدید ترین دستی آلہ ہے جس کی مدد سے پاکستانی فوجی دس سکینڈ سے بھی کم وقت میں کسی بھی چیز میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا پتہ چلاسکیں گے۔

یہ جدید آلات ، پاکستان فوج کو پہلے سے مہیا کیے گئے آلات کے ساتھ استعمال کئے جائیں گےجو ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے ذریعے قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے میں مدد دے رہے ہیں۔

امریکی سفارتخانہ کے دفتر دفاعی نمائندہ پاکستان کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل کینتھ ایکمن نے دہشت گردی کے خاتمے ، بالخصوص پاک۔افغان سرحدی علاقوں میں امریکہ اور پاک فوج میں اشتراک ِ کار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی دھماکہ خیز مواد کو غلط ہاتھوں سے دور رکھنا سب کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ امریکی حکومت نے پاکستانی فوج کو بین الاقوامی معیار کی ٹیکنالوجی کے حامل یہ آلات فراہم کیے ہیں ۔

بم کو روکنے کا ایک بنیادی راستہ یہ ہے کہ بم بنانے والے شخص یا حملہ آور کو بم نصب کرنے سے قبل ہی پکڑلیا جائے۔ یہ آلات عوام کی حفاظت کے لیے پاکستان فوج کی جانب سے استعمال کئےجانے والے پہلے سے موجود نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔

فیڈو آلات کی فراہمی امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی فوج کو مہیا کی جانے والی ایک سو اٹھائیس ملین امریکی ڈالر کی اعانت کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصدغیر قانونی دھماکہ خیز مواد کا تدارک ہے۔

دھماکہ خیز مواد کے خلاف پاکستان امریکہ پارٹنر شپ پروگرام میں ان آلات کے علاوہ بکتر بندگاڑیاں، بم ڈسپوزل روبوٹس، تربیت اور دھماکہ خیز مواد کے نمونو ں کے تفصیلی تجزئیے کے لیے ایک تجربہ گاہ کاقیام بھی شامل ہے۔

فرائض کی انجام دہی کے دوران پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے پیش کی جانیوالی قربانیوں کے اعتراف میں پاکستان اور امریکہ اعضا سے محروم ہونے والے افراد کی معاونت کے پروگرام میں بھی شراکت دار ہیں ۔

اس شراکت کے نتیجے میں جدید طبی سازوسامان اور تربیت کی فراہمی سے پاک فوج کے میڈیکل ٹیکنیشنز مصنوعی اعضا کی تیار ی کے ذریعے معذور ہونے والے افراد کی زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

 

تازہ ترین