• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ،تیرہویں سالانہ ائیر شو کا آغاز

روس کے دارلحکومت ماسکو میں 13ویں سالانہ ائیر شو کا آغاز ہوگیا ہے جہاں روس سمیت دنیا بھر سے 770کمپنیاں اپنے جدید طیاروں کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے بھی طیاروں کی کرتب بازی کا شاندار نظارہ دیکھنے تقریب میں شرکت کی جہاں وہ اپنے عملے کے ساتھ آئس کریم سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔

ہر دو سال بعد منعقد کئے جانے والے اس ائیر شومیں دنیا بھر سے معروف کمپنیوں نے اپنے جدید طیارے نمائش کے لئے پیش کئے ہیں جنہیں دیکھنے عوام کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہوتی ہے۔

اس ائیر شو کے پہلے روز طیاروں نے فضا میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر شاندار کرتب بازی اور اسٹنٹس کا دلچسپ مظاہرہ پیش کیا جسے دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے۔

جانبازہوابازوں نے جہازوں کو فضا میں اونچائی اور نیچائی کی طرف تیزی سے لیجانے سے لے کر جہازوں کو گھمانے اورقلابازیاں دینے کے شاندار اسٹنٹس پرفارم کئے اور وہاں موجود لوگوں سے خوب داد وصول کی۔

واضح رہے یہ ائیر شو 23جولائی تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین