• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saudi Arabia Will Issue A Visit Visa

سعودی عرب کی وزارت سیاحت قومی ورثہ اتھارٹی نے غیر ملکی باشندوں کو ویزے جاری کرنے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے جبکہ آئندہ کچھ دنوں میں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی طرف سے بھی اس کی منظوری دے دی جائے گی۔

العربیہ کے مطابق وزارت سیاحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سیر وسیاحت کی غرض سے آنے کے خواہش مند غیرملکیوں کو مخصوص زمانی اور مکانی شیڈول کے مطابق سیاحتی ویزے جاری کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ ویزے عالمی سیاحتی کمپنیوں کے توسط سے جاری کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے الگ سے سیاحتی ویزوں کا اجراء قومی اقتصادی تبدیلی کے پروگرام 2020ء کا حصہ ہےجس کا مقصد قومی ثقافتی ورثے کو اقتصادی فوائد اور قومی آمدنی میں اضافہ ہے۔

سعودی عرب میں اقتصادی ترقی کے پروگرام 2020ء کے تحت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے الگ سے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر اب عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔

قومی اقتصادی تبدیلی پروگرام برائے 2020ء کے وضع کردہ روڈ میپ پرعمل درآمد سے پرائیوٹ سیکٹر کو ملک میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے، ملکی اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

تازہ ترین