• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Indian Presidential Elections Votes Count Underway

بھارتی صدارتی انتخابات کیلئے ہونے والی ووٹنگ کے بعد اس وقت ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس کے بعد نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا، موجودہ صدر پرناب مکھرجی کے دورہ صدارت کی مدت 25 جولائی کومکمل ہوجائے گی۔

صدارتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار میرا کمار اور حکمران اتحاد کے امیدوار رام ناتھ کووند کے درمیان مقابلہ تھا،جو امیدوار 50 فیصد سے ایک بھی زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا ،وہ بھارت کا نیا صدر منتخب کرلیا جائے گا۔

رام ناتھ بہار کے سابق گورنر رہ چکے ہیں، جبکہ میرا کمار لوک سبھا کی سابق اسپیکر ہیں، دونوں امیدوار دلت برادری سے تعلق رکھتے ہیں ۔

تازہ ترین