• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
It Was A Dream To Play County Cricket Sarfaraz Ahmed

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا ان کا خواب تھا ،یارکشائر کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے، اسی کاؤنٹی سے یونس خان اور مصباح الحق نے کھیلا ۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کاؤنٹی کھیل کرکارکردگی میں نکھار آتا ہےاور بطور کرکٹر اور کپتان وہ ہر دن کچھ نیا سیکھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ کپتان سرفراز احمد کا یارکشائر کاونٹی سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد انگلش کاؤنٹی یارکشائر کی نمائندگی کریں گے اور رواں سیزن کے انگلش کاؤنٹی کی جانب سے 5میچز میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین