• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں ہاتھوں سے معذور بھارتی شخص درزی بن گیا

ہاتھوں سے معذور بھارتی شخص نے اپنے ہمت و حوصلہ کے سبب درزی کا پیشہ اختیار کر لیا ۔

بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والا 45سالہ مدن لال نہ صرف اپنے پیروں سے کپڑے کی کٹنگ کرنے میں ماہر ہے بلکہ بنا کسی سہارے کے با آسانی سلائی مشین میں دھاگا ڈالنے، مشین چلانے سے لیکر کپڑے سینے تک اپنے سارے کام خود کرتا ہے اور اپنے اس شوق و لگن کی بنا پر ایک ماہر ٹیلر بن گیا ہے۔

واضح رہے مدن لال پیدائشی طور پردونوں ہاتھوں سے معذور ہے تاہم اپنی اس معذوری کو کبھی اپنی مجبوری نہیں بننے دیا اوراپنے اس پیشے کے ذریعے دنیا میں نام کمانے کا خواہشمند ہے۔

تازہ ترین