• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے عدالت میں جعلی کاغذات پیش کیے، نعیم الحق

The Prime Minister Presented Fake Papers In The Court

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عدالت میں جعلی کاغذات پیش کیے ،وزیراعظم ہاؤس جعل سازی کا مرکز بن گیا ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کاسب سےبڑاجرم قومی اسمبلی میں جھوٹ بولناہے،حکومتی وکلاوزیراعظم کوبچاناچاہتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی تاریخ پیدائش سے متعلق بھی جھوٹ بولتے ہیں،دبئی کی دستاویزاور پاکستان میں دستاویز پر وزیراعظم کی تاریخ پیدائش مختلف ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نے کل تقریر میں ایل اوسی پرفائرنگ کےخلاف ایک لفظ نہیں کہا۔

تازہ ترین