• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشیدشاہ نے وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کا ریکارڈ مانگ لیا

Khursheed Demended The Speech Record Of Prime Ministers National Assembly

قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کے مطابق ریکارڈ فراہم کریں۔

خط کے مطابق وزیراعظم نے 16 مئی کو تقریر میں کہا کہ ان کے پاس تمام دستاویزات ہیں ، دبئی اور جدہ کی تمام فیکٹریوں کا ریکارڈ بھی موجود ہے لیکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں بھی کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا ، کل جو دستاویزات سامنے لائی گئیں وہ پہلے ہی جے آئی ٹی میں جاچکی ہیں ۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکمران صرف وقت لینے کی کوشش کررہے ہیں ، شریف خاندان عدالت میں جواب دینے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی پر ایف آئی اے اور نیب نے ٹیمپرنگ ثابت کی ہے،جس کے کہنے پر ٹیمپرنگ کی گئی اس کو کچھ نہیں کہا گیا، اتنی فیور ملنے کے باوجود یہ لوگ چیخ رہے ہیں ،سپریم کورٹ کو جواب دینے کی بجائے حملے کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین