• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آپ کا رشتہ آ گیا ‘ایک آن لائن ٹیکسی سروس کی انوکھی پیشکش

Unique Offer Of An Online Taxi Service Your Purposal Has Arrived

پاکستان کی’ ایک آن لائن ٹیکسی سروس‘ نے شریک سفر کی تلاش جیسا مشکل کام آسان بنادیا ہے۔ آپ اس کا دلچسپ نام سن کر چونک اٹھیں گے۔ یہ ہے ’آپ کا رشتہ آ گیا ہے‘

یہ پیغام کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے شہریوں کے موبائل فون پر نمودار ہوا تو سب حیرت زدہ رہ گئے۔

کسی کو یہ مذاق لگا تو کسی کو طنز۔ کچھ کمزور دل معصوم شوہروں نے یہ پیغام دیکھتے ہی اسے سمجھنے سے قبل ڈیلیٹ کرنے میں ہی جان کی امان پائی، مگر در حقیقت یہ پیغام مذاق نہیں تھا۔

کمپنی ذرائع کے مطابق اس سروس کے حصول کے لیے ’بک لیٹر‘ کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ وہ صارف کی ’رشتہ آنٹی‘ سے ملاقات طے کر سکیں، ’رشتہ آنٹی‘ صارف سے کچھ بنیادی سوالات کے بعد رابطہ نمبر شیئر کریں گی جس کے بعد صارف اور ’رشتہ آنٹی‘ براہ راست رابطے میں رہیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت سی خواتین سفر کے دوران اپنے بچوں کے رشتوں کی پریشانی سے دوچار نظر آتی ہیں، اس سروس کو متعارف کرنے کا مقصد ان تمام لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو مناسب رشتوں کی تلاش میں ہیں۔

آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے ’رشتہ آنٹی‘ کار بُک کرنے کے آپشن کا فراہم کیا جانا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جہاں پذیرائی حاصل کرتا رہا وہیں اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

کمپنی ذرائع کا بتانا ہے کہ صارفین سے اس سروس کی کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ صارفین کو یہ سروس 19 اور 20 جولائی کو صبح 12 بجے سے رات 10 بجے تک فراہم کی جائے گی۔

 

تازہ ترین