• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن : منفرد گولڈ پلیٹڈموبیلیٹی اسکوٹر فروخت کیلئے پیش

یوں تو آپ نے مہنگی ترین موٹر سائیکلیں دیکھی ہی ہوں گی لیکن جناب لندن میں اسکوٹر چلانے کے شوقین معذور افراد نے کے لئے دنیا کی مہنگی ترین گولڈ پلیٹڈ اسکوٹر فروخت کیلئے کی گئی ہے۔



قیمت صرف 45ہزار پاؤنڈز ۔۔۔۔ جی ہاں۔۔۔لندن کے ایک اسٹور کی جانب سے معذور افراد کے لئے متعارف کی جانے والی اس مہنگی ترین تین پہیوں والی موبیلیٹی اسکوٹر کو 24 قیراط سونے اور 80ہزار قیمتی نگینوں سے سجایا گیا ہے ۔

منفرد نوعیت کی اس گولڈ پلیٹڈ موبیلیٹی اسکوٹر کے ساتھ بلیک، گولڈ اور پنک ماڈل بھی فروخت کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔

تو جناب اگر آپ سونے اور نگینوں سے سجی اسکوٹر کی سواری کرنا چاہتے ہیں تو اپنی جیب بھاری کرلیں اورمہنگی ترین موبیلیٹی اسکوٹرخریدنے لندن پہنچ جائیں۔

تازہ ترین