• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گھگر پھاٹک پر ٹینک میں 4مزدور ڈوب کر جاں بحق

Karachi Four Labours Drowned In Water Tank

کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک کے قریب واقع زیر تعمیر فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر4مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زیر تعمیرفیکٹری کے ٹینک میں 15مزدور صفائی کا کام کر رہے تھے جن میں سے 5مزدور ٹینک میں ڈوب گئے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پانی کے ٹینک میں ڈوبنے والے 4مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پانچویں مزدور کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین