• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،گلشن اقبال کے بینک سے 57لاکھ لوٹ لیے گئے

Karachi Dacoits Robbed 57 Lakh Rupees From Bank

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 میں واقع نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں ملزمان 57لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

علاقہ ڈی ایس پی راؤ اسلم کے مطابق ڈکیتی میں 8سے10ملزمان ملوث ہیں جبکہ لوٹی گئی رقم میں غیرملکی کرنسی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی یہ چوتھی بینک ڈکیتی کی واردات ہے۔

ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق آئی جی سندھ اےڈی خواجہ نے اس بینک ڈکیتی پر ڈی آئی جی ایسٹ سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان اور ان کےگروہ کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین