• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک، کاروبار 350پوائنٹس پر اختتام پذیر

Pakistan Stock Business Ended On 350 Points

اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار محتاط ہوگئے، آج کاروبار ماہانہ اوسط کا آدھا ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے آغاز پر 600 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا اور پھر گرا اور ایسا گرا کہ کاروبار کا اختتام 350پوائنٹس پر کیا۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 45 ہزار کے قریب تھا، کاروبار کے دوران 374 کمپنیوں کے شیئرز کے سودے ہوئے 253 کے شیئرز کی قیمت کم ہوئیں۔

مجموعی طور پر 14 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے 8 ارب 63 کروڑ میں ہوئے، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب کم ہو کر 9260 روپے رہی۔

شجر کیپیٹل کے سی ای او ریحان عتیق کے مطابق 8ہزار پوائنٹس گرنے کے بعد ریٹیل انویسٹر غائب ہے، میوچول فنڈز خریداری کرچکے ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کار کی نظریں روپے پر ہے۔

تازہ ترین