• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنون لطیفہ اور کلچرکا فروغ، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کیلئے ایوارڈ

Karachi Sister City Wins Culture Promotion Award

امریکا کی دنیا بھر کے شہروں میں قائم بین الاقوامی اورجڑواں شہروں کی بین الاقوامی تنظیم "سسٹر سٹی انٹرنیشنل" کے زیر اہتمام امریکا کے شہر ورجینا ڈی سی میں 61واں سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کا عنوان "گلوبل کمیونٹی فار ورلڈ پیس " تھا

کانفرنس میں امریکا سمیت دنیا بھر کے مختلف جڑواں شہروں کی ذیلی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے متعدد میئرز ،سمیت منتخب نمائندوں ، سفارتکاروں اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد مندوبین شریک ہوئے۔ کانفرنس کے آغاز پر امریکا اور روس میئر سمٹ اور یوتھ لیڈر شپ سمٹ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

کانفرنس کے اختتام پر سالانہ ڈپلومیٹک ( سفارتکاری) ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں امریکا کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن کراچی کےدرمیان جڑواں شہروں کی تنظیم ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کو شعبہ فنون لطیفہ اور ثقافت کے شعبہ میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا، اس طرح ہیوسٹن شہر کی تنظیم نے مسلسل تیسری بار مختلف شعبوں میں ایوارڈ حاصل کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے تاریخ میں اپنا نام رقم کرالیا۔

مذکورہ تنظیم نے دیگر شعبہ ہائے جات میں اس سے قبل بھی مسلسل بہترین کارکردگی پر پہلے بھی دو ایوارڈ حاصل کئے ہیں جس میں تنظیم کی جانب سے کراچی میں مختلف فلاحی منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرنے سے متعلق خدمات قابل ذکر ہیں۔

مذکورہ ایوارڈ کیلئے ہر سال مختلف شہروں میں قائم تنظیمیں اپنی کارکردگی کی رپورٹ بین ا لاقوامی تنظیم کو پیش کرتی ہیں جس کی بنیاد پر مختلف ممالک میں موجود ججز کارکردگی کی بنیاد پر نمبرنگ کرکے ایوارڈ کا تعین کرتے ہیں۔ ہیوسٹن کی تنظیم نے فنون لطیفہ اور کلچر کو فروغ دینے کیلئے اپنی بہترین کاوشوں کے سبب یہ ایوارڈ حاصل کیا ،جس میں انہوں نے سندھ کی پانچ ہزار سال پرانی تہذیب اور کلچر کے ساتھ ساتھ صوفی ازم اور افطار پرگراموں کے ذریعہ مسلمانوں کے کلچر کو امریکن کمیونٹی میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

انٹرنیشنل سسٹر سٹی نے جن شہروں کو انعامات دیئے اس میں ہیوسٹن کے شہر کی یہ تنظیم اس سلسلہ میں نمایاں کارکردگی رکھتی ہے اس موقع پر بین الاقوامی سسٹر سٹی کے چیئرمین اور میئر سین انٹونیو ٹیکساس نے یہ ایوارڈ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ اور دیگر بورڈ ممبران کو ایک پروقار تقریب کے دوران دیا جس میں کرسٹل ماؤنٹین ایلن گوریٹ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر سسٹر سٹی انٹرنیشنل نے 63 ویں سالانہ کانفرنس کی ہوسٹن میں انعقاد کی منظوری بھی دی میئر ہیوسٹن سیلوسٹلرٹرنر کی جانب سے 2019ء میں ہونے والی سالانہ بین الاقوامی سسٹر سٹی کی کانفرنس کو ہوسٹن میں منعقد اور میزبانی کرنے کی درخواست کی تھی جس کو منظور کرلیا گیا اس طرح اب 2019ء میئر سیلویسٹرٹرنر اس کانفرنس کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

تازہ ترین