• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 61 کروڑ ڈالر کی کمی

61 Crore Dollars Decreased In Foreign Exchange Reserves

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 61 کروڑ ڈالر کمی سے 20 ارب 83 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 71 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوکر 15 ارب 47 کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے زخائر میں 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں اور درآمدی ادائیگیوں کے سبب زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

تازہ ترین