• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگر مشین پر لٹک کرہولا ہوپ اور پُل اَپس کا مظاہرہ

چینی شخص نے ڈگر مشین پر لٹک کر ہولا ہوپ کرتے ہوئے پُل اَپس کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یوں تو آپ نے ہولا ہوپ کے کئی مظاہرے دیکھے ہوں گے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی شخص کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے ہولا ہوپ کی شاندار پرفارمنس دیکر دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے شخص نے چلتی ڈگر مشین پر لٹکتے ہوئے درجنوں رنگز کو انتہائی مہارت سے اپنی کمر گھماتے ہوئے ہولا ہوپ کی شاندار پرفارمنس دی بلکہ اس دوران پُل اَپس کا دلچسپ مظاہرہ کر کے دکھنے والوں کو بھی حیران کردیا اور خوب داد سمیٹی۔

چینی شخص کی یہ دلچسپ ہولا ہوپ پرفارمنس سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین