• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج

Indian Deputy High Commissioner Summoned To Foreign Office Again

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک مرتبہ پھر دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیزہ پیر، سبزکوٹ اورکیانی سیکٹرپربلااشتعال بھارتی فائرنگ پرپاکستان نے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔

گذشتہ روز ان علاقوں میں بھارتی فائرنگ سے 2 فوجی جوان اور 2 شہری شہید ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔

تازہ ترین