• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کا سلسلہ جاری، گوجرانوالا میں دیوار گرگئی، ماں بیٹی جاں بحق

Rain Continued In Various Parts Of Country

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5روز سے جاری بارشوں کے باعث رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے، گوجرانوالا میں مکان کی دیوار گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں ۔

بلوچستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ 5روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی ہے ، جبکہ رابطہ سڑکیں متاثرہیں ۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

فیصل آباد اور گردونواح میں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے ۔

گوجرانوالا میں بارش کے باعث کچے مکان کی دیوار گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے ۔

جھنگ، بہاول نگر، وہاڑی، حافظ آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ، حالیہ مون سون کی پہلی بارش سے علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ننگر پارکر میں شدید بارش کے باعث 10سالہ بچہ برساتی ریلے میں بہہ گیا ، جس کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین