• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں پر تشدد :شاہ سلمان کے حکم پر شہزادہ ساتھیوں سمیت گرفتار

Saudi Prince Arrested With His Friends After Beating People

سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی حکم شہریوں پر تشدد کرنے والے شہزادے کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ریاض پولیس نے خصوصی فرمان پر عمل درآمد کرتے ہوئے شاہی خاندان کے رکن شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن مساعد آل سعود کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لئے تھانہ منتقل کردیا ہے۔

شاہ سلمان نے اپنے فرمان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے حکم دیا تھا کہ جب تک شرعی عدالت فیصلہ نہ دیں شہزادہ اور اس کے ساتھیوں کو رہا نہ کیا جائے۔ ساتھ ہی عام شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کویقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

اوباش شہزادے کے خلاف کاروائی سوشل میڈیا پر شہریوں اور غیرملکیوں پر تشدد کے ویڈیوز سامنے آنے کے بعد عوامی غم وغصے کے بعد عمل میں آئی۔ شاہ سلمان کے دور اقتدار کے دوران ایک شہزادے کا سرقلم اور ایک اور کو کوڑے مارگئے تھے۔

تازہ ترین