• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: طالبعلم پر نامعلوم افراد کا چاقو سے حملہ

Lahore Student Injured In Knife Attack By Unknown Assailants

لاہور کے علاقے شالامار میں نامعلوم افراد نے میڈیکل کے طالب علم کو زخمی کر کے اسپتال کی دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔

والدین نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ان کےبیٹے پرحملہ کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شالامار لنک روڈ پر واقع نجی میڈیکل کالج کے طالب علم رضوان سعید کو نامعلوم افراد نے گلے پر تیز دھار آلے سے وار کر کے زخمی کر دیا اور اسے اسپتال کی دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔

زخمی طالب علم کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا 3 گھنٹے تک آپریشن کیا ،جس کے بعد اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کا بیان لینے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

 

تازہ ترین