• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درہ آدم خیل: پاک فوج کی کارروائی، اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

Pakistan Army Operation In Darra Adam Khel Truck With Arms Seized

ایف آر کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحے اور بارود سے بھرا ٹرک پکڑلیا ،کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد بھی پکڑے گئے۔ ملزمان اسلحے کو کراچی منتقل کرنا چاہتے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر درہ آدم خیل میں کارروائی کی گئی جس میں اسلحہ اور بارود سے بھرا ٹرک پکڑا گیا۔ٹرک میں 10 کلاشنکوفیں، مختلف ساخت کی 80 پستولیں، 3 بھاری مشین گنز، مختلف بور کی رائفلز اور 17 ہزار کارتوس سمیت بھاری اور مقدار میں بارودی مواد شامل ہے۔

کارروائی میں2 مبینہ دہشت گرد لقمان اور ارشاد بھی پکڑے گئے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق پکڑے گئے اسلحہ اور بارود کو درہ آدم خیل سے کراچی منتقل کیاجارہا تھا جہاں ایک دہشت گرد تنظیم کو یہ اسلحہ اور بارود فراہم کیاجانا تھا۔ اسلحہ کو ٹرک میں ریت کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

تازہ ترین