• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ: پاکستان دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

Pakistan Team To Tour New Zealand In December

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہو گیا۔ قومی ٹیم وہاں 5 ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ جائے گی۔اس مختصر دورانئے کی سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم سری لنکا سے بھی مکمل سیریز کھیلے گی، جس کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے ۔

آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت نومبر دسمبر میں پاکستان اور بھارت کی سیریز بھی شیڈول ہے لیکن اس سیریز کے ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دسمبر میں مسلسل چوتھی بارنیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ حکام نے دورے کی تفصیلات طے کردی ہیں اور شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ جلد کرے گا۔پ

ی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کرسمس کے بعد26دسمبر کو نیوزی لینڈ پہنچے گی اور دورہ 31جنوری کو دورہ ختم ہوگا۔

سا ل2017 کے شروع میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ میں2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی۔2014اور2015میں پاکستان ٹیم نے پہلے ون ڈے سیریز اور پھر ورلڈ کپ کے لئے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔

2016میں پاکستانی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلنے کیوی دیس گئی تھی۔

تازہ ترین