مظفرگڑھ میں ڈیرہ غازیخان روڈ پر نورکبڑا کے قریب ڈیرہ غازیخان جانے والی نجی بس سروس کی بس تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی تیز رفتار جیپ سے ٹکراگئی۔
حادثے کے نتیجے میںجیپ میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہیں۔واقعہ کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا۔
ریسکیو اہلکاروں کےمطابق جیپ ڈیرہ غازیخان سے ملتان کی جانب جارہی تھی تاہم حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نےجائے حادثہ پر پہنچ کر قانونی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔