• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں جاری، 24ملزمان گرفتار

Karachi Police Raids Continues As 24 Criminals Arrested

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ شفیق موٹر پر لوٹ مار کرنے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

سائٹ کے علاقے میں پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیاجس کے دوران علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

ایس پی سائٹ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیںجبکہ اس دوران علاقے میں کسی بھی شخص کے آنے اور جانے پر پابندی تھی۔

دوسری جانب شفیق موڑ کے قریب لوٹ مار کی کوشش کے دوران ایک ملزم کو شہریوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق شہریوں نے ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا ہے جبکہ ملزم کے ساتھی نے شہری پر فائرنگ بھی کی تھی اور واردات کے دوران فرار ہوگیا۔

ادھر شاہراہ نورجہاں، شادمان ٹاؤن میں پولیس نے شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کرکے 11 افراد کو گرفتار کرکے شیشے کا سامان قبضے میں لیا ۔

 

تازہ ترین