• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ فکسنگ، ومبلڈن و فرنچ اوپن کے میچز کی تحقیقات کا انکشاف

Tennis Match Fixing Wimbledon And French Open Matches Investigated

ٹینس میں ایک بار پھر میچ فکسنگ کی بازگشت سنائی دی جانے لگی ہے۔ ومبلڈن کے3 اور فرنچ اوپن کے ایک میچ میں فکسنگ کی تحقیقات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کرکٹ، فٹ بال کے بعدٹینس پر بھی میچ فکسنگ کے بادل چھانے لگے ہیں۔ برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ومبلڈن اور فرنچ اوپن کے میچز میچ فکسنگ کی زد میں ہیں۔

ٹینس انٹی گریٹی یونٹ کے مطابق ومبلڈن کے3 جبکہ فرنچ اوپن کے ایک میچ میں ممکنہ فکسنگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ومبلڈن کا ایک میچ مین ڈرا کا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اپریل سے جون کے درمیان یونٹ کو 53 الرٹس موصول ہو ئے جس کے بعد ممکنہ فکسنگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین